مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر مشہد مقدس میں لینڈنگ کے دوران مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی تعداد 30تک پہنچ گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مشہد میں ایرانی مسافر طیارے نے کریش لینڈنگ کی۔لینڈنگ کے دوران روسی ساختہ طیارے کے ٹائروں میں آگ لگ گئی اور وہ قریبی دیوار سے جاٹکرایا۔حادثے سے طیارے کے کاک پٹ میں بھی آگ لگ گئی۔ کریش لینڈنگ کے دوران 30مسافرہلاک اور20مسافرزخمی ہوگئے۔طیارے میں 153مسافر سوار تھے۔ گذشتہ ہفتے بھی ایران میں ایک اور مسافر طیارے کے گرنے سے 168 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے۔
آپ کا تبصرہ